سندھ اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں مزید 6 مجرموں کو تختہ دارپرلٹکادیاگیا
بدھ 25 مارچ 2015 10:52
سکھر /میانوالی /لاہور /ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) سندھ اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے 6 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیاگیا ،جب کہ 2 مجرموں کی پھانسی عین وقت پر رک گئی،سانحہ پشاورکے بعد تختہ دار پر لٹکائے جانیوالوں مجرموں کی تعداد 60ہوگئی ،جیلوں کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ، رینجرز، پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا، قتل کے مجرم حب دار شاہ اورجعفر کالی کی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا گیا۔
بدھ کو سکھر سینٹرل جیل میں دو قیدیوں جلال اور عبدالرزاق کو پھانسی دے دی گئی۔نوشہرو فیروز کے رہائشی جلال موریجو نے 1997ء میں ذاتی دشمنی پر اپنے کزن ہارون موریجو کو قتل کیا تھا، جس پر نوشہرو فروز کی ضلعی عدالت نے جرم ثابت ہونے ہر مجرم کو سزائے موت سنائی تھی۔(جاری ہے)
عبدالرزاق چوہان نے 2001ء میں نوجوان آفتاب میرانی کو ذبح کردیا تھا، مقتول بچل شاہ میں مقامی مدرسے کا طالب علم تھا۔
مجرم کو سکھر کی ضلعی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی۔دونوں مجرموں نے اعلیٰ عدالتوں میں سزا کے خلاف اپیلیں کی تھی جس کو مسترد کردیا گیا اور گزشتہ دنوں دونوں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے تھے۔ ساہیوال کی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی شہباز علی کو پھانسی دے دی گئی۔شہباز نے زمین کے تنازعہ پر 1998 میں ایک سات سالہ بچے عاصم بیگ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ضلعی عدالت کی جانب سے مجرم کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی اور اس کی اعلیٰ عدالتوں میں تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد صدر مملکت نے بھی اس کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔دوسری جانب بہاولپور سینٹرل جیل میں زیادتی اور قتل کے مجرم غلام یاسین کو آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔مجرم نے ایک خاتون کو زیادتی کرنے کے بعد قتل کردیا تھا۔احمد پور شرقیہ کے رہائشی غلام یاسین کو بہاولپور کی ضلعی عدالت نے زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہو نے پر پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے تھے، جیل کے اندر اور اطراف رینجرز، پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا ۔میانوالی کی سنٹرل جیل میں مجرم محمد خان کو پھانسی دے دی گئی، محمد خان نے 2001 میں محمد نواز نامی شخص کو قتل کیا تھا۔ قتل کے دوسرے مجرم حب دار شاہ کی پھانسی مقتول کے ورثاء سے صلح کے بعد آخری لمحات میں روک دی گئی۔لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بھی ایک مجرم محمد ایوب کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا، مجرم کوسیشن کورٹ شیخوپورہ کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ جب کہ قتل کے دوسرے مجرم جعفر کالی کی پھانسی پر عمل درآمد مقتول کے لواحقین سے صلح کے بعد روک دیا گیا۔سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اروڑ یونیورسٹی سکھر میں 2روزہ بین الاقوامی كانفرنس 25 اپریل سے شروع ہوگی
پسماندہ علاقوں کے غریب طلباء کو سکالرشپس فراہم کر رہے ہیں، رواں سال جامعہ نے 2000 طلباء کو سکالرشپس ..
شہری تنظیم اور فیڈرک نعمان فائونڈیشن کے جانب سے خواجہ سراؤں کے حقوق کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
مغویوں کی بازیابی کیلئے گدپور کچے میں پولیس آپریشن جاری ،ڈاکوؤں کے متعدد کمین گاہیں و محفوظ ٹھکانے ..
گوٹھ بکھو مہر میں جتوئی اور مہر برادری کے درمیان زمین پر تنازع پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق
کئی سال گذرنے کے بعد بھی مسافر ٹرینوں کی حالت زار بہتر نہ بنائی جا سکی
oسکھر، خواجہ سرائوں کے حقوق کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
s مغویاں کی بازیابی کیلئے گدپور کچے میں پولیس آپریشن جاری
ضلع سکھر ، خیرپور میں انسداد پولیو مہم 29 اپریل سے شروع ہوگی
خیرپور میں اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد
سکھر پولیس کا کچے میں آپریشن ، ڈاکؤں کے محفوظ ٹھکانے تباہ
سکھر،محکمہ ایکسائیزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس (ڈی آئی یو )کیمپ سکرنڈ کی کاروائی ، ایک ملزم گرفتار ، 20لیٹر ..
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ