گلگت بلتستان الیکشن میں دھا ندلی کے لیے پنجاب سے گورنر لا یا گیاہے جو اٹھا رہویں ترمیم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے

گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ سیدمہدی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 3 اپریل 2015 18:11

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ سیدمہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہو نے والے الیکشن میں دھا ندلی کے لیے پنجاب سے گورنر لا کر لگا دیا گیاہے جو اٹھا رہویں ترمیم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

سکھر ائیر پو رٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم بتا نا چاہتے ہیں کہ ہم دھا ندلی نہیں ہو نے دیں گے اور وہاں سے پیپلز پا رٹی ہی کا میاب ہو گی کیو نکہ آج بھی گلگت بلتستان کے لوگوں کے دلوں میں بھٹو راج کر رہا ہے ۔ بلا ول کا کوئی ایشو نہیں ہے وہ ریسٹ کر رہے ہیں ان کے کسی سے کوئی اختلافات نہیں ۔ افغا نستان کی جنگ میں شر کت سے ہمیں کیا ملا جو اب ملے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں