پاکستانیوں کی یمن سے بحفاظت واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت نے سندھ سے ڈاکو راج کا خاتمہ کر دیا ،

مسلم لیگ (ن) سندھ کے سنیئر نائب صدر سید شاہ محمد کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:32

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) سندھ کے سنیئر نائب صدر سید شاہ محمد نے کہا ہے کہ یمن سے پاکستانیوں کو خیرو عافیت سے واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور پاکستانیوں کی یمن سے بحفاظت واپسی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے سیاسی جماعتوں اور عوام کے تعاون سے ملک میں امن کا قیام مشکل تھا تاہم آپسی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے امن کے قیام کے لئے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں سندھ میں امن و امان کے سلسلے میں موئثر اقدام کرتے ہوئے ڈاکو راج کا خاتمہ کر دیا گیا ہے سندھ کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے انشاء اللہ عوام کی طاقت سے ایک بار پھر ملک پاکستان کو واپس اس کے پیروں پر کھڑا کرینگے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ سندھ کے موقع پر سکھر میں ن لیگ کے ضلعی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزیدکہنا تھا کہ ن لیگ حکومت ملک اور اس میں بسنے والے لوگوں کو دیئے جانے والے بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف کا دورہ ترکی کامیاب دورہ ہو گا ملک میں امن کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے ن لیگ حکومت نے جو اقدام کئے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں وزیر اعظم میاں نواز شریف سندھ کے غریب لوگوں کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں