سکھر میں وزیر اعظم اسکیم کے تحت آئی بی اے میں 287 طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے

جمعہ 10 اپریل 2015 18:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) سکھر میں وزیر اعظم اسکیم کے تحت آئی بی اے میں 287 طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ،محنت و لگن سے اعلیٰ مقام حاصل کیا جا سکتا ہے ، رجسٹرار آئی بی اے تفصیلات کے مطابق سکھر آئی بی اے میں وزیر اعظم اسکیم کے تحت 287 طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں رجسٹرار آئی بی اے زاہد کھنڈ نے اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں طلبہ و طالبات میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم کئے اس موقع پر انہوں طلبہ و طالبات نے مبارکباد دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ محنت سے ہی ہر چیز حاصل کی جاسکتی ہے ، اور محنت صرف لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ قابلیت حاصل کرنے کے لئے کی جائے ، اس موقع پر طلبہ وطالبات کی خوشی دیدنی تھی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں