دریائے سندھ کے کنارے پر دھان کی کاشت پر پابندی کے سلسلے میں سیاستدانوں نے مکمل تعاون کی یقینی دہانی کرائی ہے،کمشنر سکھر ڈویژن عباس بلوچ

بدھ 15 اپریل 2015 22:51

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے بائیں کنارے پر دھان کی کاشت پر پابندی کے سلسلے میں سیاستدانوں نے مکمل تعاون کی یقینی دہانی کرائی ہے دھان کی کاشت کے خلاف دفعہ 144 کے قانون پر عمل درآمد کرانے کی مکمل ذمہ داری روینیو آفیسروں کی ہے لاپرواہی کرنے والے آفیسرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جس بھی علاقے میں تاجروں اور واپاریوں سے سرکاری باردانہ ملا تو متعلقہ آفیسر کے خلاف ایف آئی آر داخل کی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سکھر ڈویژن کے روینیو آفیسرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سکھر ،خیرپور کے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، گھوٹکی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے علاوہ دیگر روینیو افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر نے کہا کہ دریائے سندھ کے بائیں کنارے کے علاقوں میں دھان کی کاشت پر مکمل پابندی اور دفعہ 144 قلم نافذ العمل ہے اس سلسلے میں سیاستدانوں نے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے آبادگاروں میں دھان کی کاشت سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں اخبارات اور سیمینار کے توسط سے شعور بیدار کیا جائے اب تمام تر ذمہ داری روینیو افسران پر عائد ہوتی ہے کہ وہ متعلقہ علاقوں میں دھان کی کاشت نہ ہونے دیں اس سلسلے میں لاپرواہی اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جبکہ دھان کے بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی کمشنر سکھر ڈویژن نے تمام روینیو آفیسروں کو 30 جون تک تمام وصولی مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کا زرعی ٹیکس بھی فوری طور پر وصول کیا جائے ۔

کمشنر سکھر نے ہدایت کی کہ تمام تعلقوں میں پڑتال اور فیلڈ بک سمیت وصولی اور روینیو ریکارڈ کا کام بھی مکمل کیا جائے وہ خود اچانک دورہ کریں گے اور ریکارڈ چیک کریں گے انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ہر تعلقے میں جمع بندی ، وصولی اور ریکارڈ کے متعلق تحقیق اور معائنہ کریں اور ریکارڈ درست کرائیں تاکہ عوام کو ریلیف اور سہولیات میسر آسکیں ۔

کمشنر سکھر نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں ہر تعلقے میں کھلی کچہری کریں گے اور جہاں بھی کسی روینیو آفیسر کے خلاف شکایت ملی تو موقع پر ہی اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی انہوں نے ڈپٹی کمشنر زکو ہدایت کی کہ وہ لوکل گورنمنٹ کنٹرولنگ اتھارٹیز کا دورہ کریں اور حساب کتاب کی آڈٹ کریں ،بجٹ کی منظوری اوراین آئی ٹی کے تحت ترقیاتی کام کرائیں اور ڈی واٹرنگ مشینوں کو قابل استعمال بنا کر ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر آفس میں مشینوں کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

کمشنر سکھر نے ہدایت کی کہ ضلع آباردگار بورڈ میں ترقی پسند آبادگار وں کو شامل کیا جائے تاکہ آبادگاروں کے مسائل حل ہوں اس موقع پر کمشنر سکھر نے تما ڈپٹی کمشنرز کو گندم کے باردانے کی تقسیم کومنصفانہ اور شفاف بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں سے بھی شکایت موصول ہوئی یا کسی بھی تاجر، واپاری سے سرکاری باردانہ ملا تو متعلقہ آفیسر کے خلاف ایف آئی آر داخل کی جائے گی اجلاس کے دوران کمشنر سکھر کو بتایا گیا کہ روینیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا 50% فیصد کام مکمل کیا گیا ہے ۔

کمشنر سکھر نے ہدایت کی کہ کمپیوٹرائزڈ روینیو ریکارڈ بنانے میں سستی کرنے اور جمع بندی نہ کرنے والے آفیسرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اجلاس کے دوران انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کمشنر سکھر نے تمام تعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی ڈاکٹر اور عملے کا ہر گز تبادلہ نہ کیا جائے کیونکہ اس سے انسداد پولیو مہم متاثر ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں