سکھر، 8 سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، خاتون کا پولیس کی تحویل میں اعتراف جرم

جمعہ 17 اپریل 2015 11:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) سکھر میں 8سال کی بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کو شہریوں نے ناکام بنادی۔ شہریوں نے خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا اور ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اسلام کالونی میں خاتون نے 8سالہ فضہ کو اغوا کر کے لے جانے کی کوشش کی، اہل محلہ نے خاتون کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ ضلع شکارپور کی رہائشی ہے اور بھیک مانگنے کے بہانے بچوں کو اغوا کرکے آگے فروخت کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں