سکھر میں المدینہ کالونی کے مکینوں کا صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف پبلک ہیلتھ آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا

جمعہ 17 اپریل 2015 20:28

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) سکھر کے علاقے المدینہ کالونی کے مکینوں کی بڑی تعداد نے علاقے میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اورڈرینج سسٹم کی تباہ حالی کے باعث علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پبلک ہیلتھ آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا اور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی گئی اس موقع پر علاقہ مکینوں کو کہنا تھا کہ کئی سالوں سے علاقہ میں صفائی ستھرائی نہ ہونی کی وجہ سے گٹروں اور نالیاں بھر گئی ہے ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے علاقہ گندے پانی میں ڈوب گیا ہے لیکن پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے کرپشن میں ملوث افسران علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل سے نجات دلانے میں ناکام ہیں انہوں نے بتایا کہ علاقے کی بہتری کیلئے سوا دو کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز جاری ہوئے لیکن وہ بھی پبلک ہیلتھ کے افسران کی جیبوں میں چلے گئے ہیں انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے اور قومی خزانے کو لوٹنے والے افسران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں