سکھر،سیپکو عملے کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،سینکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع، بھاری جرمانے عائد

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (سیپکو ) کے عملے نے ایکسئین راجکمار ، بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن امام الدین کھوسو و دیگر کی نگرانی میں سکھر کے علاقے نیو گوٹھ و دیگر مقامات پر بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع کر تے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے سیپکو کی جانب سے کی جانے والی کاروائی پر علاقہ مکینوں نے ٹیم کا خیر مقدم کیا اور بجلی چوروں کی نشاندہی بھی کی کاروائی کے دوران ایکسئین راجکمار و بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن امام الدین کھوسو کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف سیپکو کی کاروائیاں کسی صورت بند نہیں ہونگی اور بہت جلد سکھر کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے بھرپور کوشش کی جائیگی آپریشن کے دوران ایس ڈی او بدر الدین قریشی ، اور پاکستان مسلم لیگ ن نیو تعلقہ کے جنرل سکریٹری خورشید میرانی، اعظم خان سمیت سیپکو کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں