ڈپٹی کمشنر سکھر کا ضلع کے مختلف سرکاری اسکولوں ، اسپتالوں اور جاری ترقیاتی اسکیموں پر اچانک دورہ

غیر حاضر لیڈی ڈاکٹر سمیت 17 اساتذہ کے معطلی کے احکامات جاری کر دیئے

منگل 21 اپریل 2015 21:36

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر سکھر کا ضلع کے مختلف سرکاری اسکولوں ، اسپتالوں اور جاری ترقیاتی اسکیموں پر اچانک چھاپہ ، غیر حاضر لیڈی ڈاکٹر سمیت 17غیر حاضر اساتذہ کے معطلی کے احکامات جاری کر دیئے ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے ضلع سکھر کے مختلف اسکولوں میں اساتذہ اور اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری کی اطلاعات پر ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری اسکول کندھر اکا اچانک دورہ کیا ا ور اساتذہ اور عملے کی غیر موجودگی پرسخت برہمی کا اظہار کیا اورحاضری رجسٹر چیک کرنے کے بعد 17 اساتذہ کو معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ڈپٹی کمشنرسکھر نے اس موقع پر مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور فرنیچر اور عمارت کی زبوں حالی پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر اور محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایات دیں کہ کندھرا اسکول کو ملنے والے ایس ایم سی فنڈز کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم اور بنیادی سہولتیں میسر ہوسکیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی نے رورل ہیلتھ سینٹرکندھرا کا اچانک دورہ کیا اوروہاں غیر حاضر لیڈی ڈاکٹرروزینہ اور ایک ہیلتھ ٹیکنیشن کو بھی معطل کر نے کا حکم دیا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنرسکھر نے حسینی روڈ سکھر پر جاری ڈرینج اسکیم کے کام کا جائزہ لیا اور اس میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ اسکیم سے متعلقہ محکمے آپس میں باہمی رابطہ مظبوط بنا کر ترقیاتی کام مقررہ مدت کے دوران مکمل کریں تاکہ شہریوں کو کوئی بھی تکلیف کا سامنہ نا کرنا پڑے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں