پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کی جانب سے یوم تاسیس منایا گیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:55

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کی جانب سے یوم تاسیس منایا گیا، جس میں صوبہ سندھ ضلع سکر کے رہناؤں نے شرکت کی، جس میں صوبائی رہنما ڈاکٹر ربنواز کلوڑ، ریجنل ترجمان ڈاکٹر عبدالجبار جتوئی، عمران علی خان، ضلع صدر عبدالرب ھاشمی، عطاالرحمن، ایڈوکیٹ ظہیر بابر سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل آفیس میں کیک کاٹا اور مٹھائی تقسیم کی گئی، اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے پرچم کو جلانا ایک جاہلانا قدم ہے، مخالفین بھوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ایسے عمل کر رہے ہیں، کیوں کہ کراچی ایم کیو ایم کے گڑھ سمجھے جانے والے علائقے سے عمران اسماعیل کو کثیر تعداد ووٹ ملے جو کہ مخالفین کو نفسیاتی مرض میں مبتلا کر دیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اب پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے اور الطاف حسین کے گھرعزیزآباد سے ہی تبدیلی کا آغاز شروع ہو چکا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے سکر میں ہونے والے پی ٹی آئی کی یوم تاسیس کے موقعے کیا، اس دوران سکر ریجن کے ترجمان ڈاکٹر عبدالجبار جتوئی کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ایماندار اور نیک نیت رہنما ہے ہم عمران خان کا مشن گھرگھر پہنچا کر تبدیلی میں بھرپور کردار ادا کریں گے، اور سکرریجن کو پی ٹی آئی کا گڑھ بنا کر دکھائیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں