پرانہ سکھر ، بروہی برادری کے مرد و خواتین کا پولیس زیادتیوں کے خلاف مظاہرہ

جمعرات 30 اپریل 2015 22:47

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) پرانہ سکھر کے علاقے قریشی گوٹھ کے مکین بروہی برادری کے مرد و خواتین نے سکھر پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت محمد جمن بروہی ، مسمات صغریٰ بروہی و دیگر نے کی اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ دو ہفتے قبل سکھر پولیس کی بھاری نفری نے ہمارے گھر پر چڑھائی کی اور ہمارے عزیز ساجد بروہی کو بلاجواز گرفتار کر کے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے ہمیں خدشہ ہے کہی پولیس اسے جھوٹے پولیس مقابلے میں قتل نہ کر دیں انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے پولیس زیادتی کا نوٹس لیا جائے اور گرفتار شخص کو رہا کرایا جائے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں