چائلڈ پروٹیکشن یونٹ سکھرمیں ورلڈ وژن پاکستان کے تعاون سے پولیس اور سرکاری افسران کی ایک دن کی ٹریننگ کا انعقاد

جمعرات 30 اپریل 2015 22:47

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) چائلڈ پروٹیکشن یونٹ سکھرمیں ورلڈ وژن پاکستان کے تعاون سے سکھرپولیس اور سرکاری افسران کی ایک دن کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔یہ ٹریننگ ورلڈ وژن کے بچوں کے فلاح و بہبود کے پراجیکٹ کے تعاون سے منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس ٹریننگ میں سندھ حکومت کی طرف سے منظور شدہ کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت کے قانون کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا کہ صوبائی ایکٹ 2013ء کے تحت کم عمر بچوں کی شادی میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایاجائے جس میں ملوث افراد کو کم از کم دو سال سزا دی جاسکتی ہے۔اس ٹریننگ میں متعلقہ محکموں میں سرکاری افسران، پولیس آفیسرز ، سماجی تنظیموں کے رہنما اور میڈیا نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں