روہڑی ‘تیز رفتار بس اوور ٹیکنگ کے دوران الٹ گئی ‘ خواتین اور بچوں سمیت 30سے زائد مسافر زخمی

ہفتہ 2 مئی 2015 20:49

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء ) روہڑی کے قریب تیز رفتار بس اوور ٹیکنگ کے دوران الٹ گئی ، تیس سے زائد مسافر زخمی ،زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب اروڑ رو ہڑی لنک روڈ پر روہڑی سے جنو جی کی طرف جا نے والی تیز رفتار بس آگے جا نے والی گا ڑی کو اوور ٹیک کرتے ہو ئے ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل گئی اور سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت تیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے جا ئے حا دثہ پر فوری امدادی کا روائیوں کا آغاز کیا گیا اور ایمبو لینسز کے علا وہ علا قے کے لو گوں نے بھی اپنی گا ڑیوں میں زخمیوں کو روہڑی کے تعلقہ اسپتال پہنچا یا جہاں پر حا دثے کی اطلاع پر پہلے ہی ایمر جنسی نافذ کی گئی تھی زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی تاہم زخمیوں میں سے پا نچ کی حا لت نا زک بتا ئی جا تی ہے علاقے کی پو لیس نے حا دثے کا شکار بس اپنی تحویل میں لے لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں