کوئی محب وطن را سے مدد کا سوچ بھی نہیں سکتا ٗ سید خورشید شاہ

الطاف حسین نے اپنے بیان پر معافی مانگ ہے ٗ مزید بات کر نے کی ضرورت نہیں ٗ اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 2 مئی 2015 22:29

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کوئی محب وطن را سے مدد کا سوچ بھی نہیں سکتا ٗ الطاف حسین نے اپنے بیان پر معافی مانگ ہے ٗ مزید بات کر نے کی ضرورت نہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ ایک نئی روایت پڑ گئی ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف اسمبلی میں مذمتی قرار داد پیش کی جائے میں سمجھتا ہوں یہ طریقہ ٹھیک نہیں انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے را کے ایجنٹ سے مدد مانگنے کی بات ہے جو قابل افسوس ہے اور کوئی بھی محب وطن غیر ملکی ایجنسی را سے مدد کا سوچ بھی نہیں سکتا انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگ لی ہے اور اس پر مزید بات کر نے کی ضرورت نہیں ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں