ن لیگ کی حکومت بجلی کے پیدواری منصوبوں کے نام پر عوام سے مذاق کررہی ہے، حافظ محبوب علی سہتو

جمعہ 8 مئی 2015 14:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) سنی تحریک کے مرکزی رہنما و رویت ہلال کمیٹی کے رکن حافظ محبوب علی سہتو نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت بجلی کے پیدواری منصوبوں کے نام پر عوام سے مذاق کررہی ہے میاں نواز شریف نے اقتدار میں آکر ملک سے لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر افسوس کی بات ہے حکومت اب تک اپنا وعدہ پورا نہیں کرسکی سکھر سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کم ہونے کے بجائے بڑھ چکی ہے سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (سیپکو ) کے کرپٹ افسران اپنی چوری چھپانے کے لئے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث نیو پنڈ ، پرانا سکھر ، کری کواٹر، عباسی محلہ سمیت اکثر علاقوں میں پینے کے پانی کے بحران سے شہری دوہری اذیت میں مبتلا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محبوب سہتو نے مزید کہا ہے کہ سیپکو اور نساسک انتظامیہ نے عوام کی زندگی کو عذاب بنا دیا ہے شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے شہری تپتی دھوپ میں پانی کے حصول کے لئے ہاتھوں میں برتن اٹھائے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سیپکو انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرکے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری ختم کرے اور نساسک انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کرے بصورت دیگر سنی تحریک کے کارکنان اور عوام سیپکو اور نساسک کے ہیڈکواٹرز کا گھیراؤ کرکے احتجاج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں