علماء کرام کے خلاف پروپیگنڈا غیر ملکی ایجنڈا ہے، علماء کرام سے بڑا ملک کاکوئی محب وطن نہیں

پٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدر ی کاسکھر میں مذہبی اجتماع سے خطاب او ر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 مئی 2015 18:31

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدر ی نے کہا ہے کہ علماء کرام کے خلاف پروپیگنڈا غیر ملکی ایجنڈا ہے، علماء کرام سے بڑا ملک کاکوئی محب وطن نہیں۔ و ہ ہفتہ کو مدرسہ جامعہ اشرفیہ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد بندر روڈ سکھر میں منعقد 52سالانہ عظیم الشان جلسہ تقریب سے خطاب اور بعد ازاں زرائع ابلاغ سے گفتگو کر رہے تھے ،تقریب میں ولی کامل حضرت مولانا سائیں عبدالصمد ہالیجوی، مولانا قاری جمیل احمد بندھانی ،مولانا اﷲ واسایا ، مولانا سراج احمد امروٹی ، مولانا قری کامران احمد سمیت ملک کی جید علماء کرام نے شرکت کی جبکہ تقریب میں بخاری شریف کا اختتامی درس شیخ الحدیث مولانا فضل الرحیم اشرفی نے دیا درس اختتام پر 46علماء کرام ، 14حفاظ ، 7مفتیان کرام ، 6عالمات ، 3حافظہ بچیوں کی خمار پوشی اور علماء کرام کی دستار بندی کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آزادی میں ہزاروں علماء کرام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ،مدراس کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے اور علماء کرام کو جاہل کہنے والے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں مدراس کل بھی روشن تھے اور آج بھی روش ہیں اور قیام کی صبح تک روشن رہے گے جمعیت علماء اسلام ملکی ترقی کیلئے ہمیشہ کوشش کرتی رہے گی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں