جلد دینی جما عتیں ملک کو بحرانوں سے نکا لنے کیلئے مشترکہ لا ئحہ عمل طے کریں گے‘ہما را تمام دینی جما عتوں سے رابطہ ہے ‘جلد یہ ان کے درمیان یہ قرب بڑھے گا ‘ضروری نہیں ہے کہ ان کے درمیان اتحا د بھی ہو پاکستان کے اسلامی نظریا تی کردار کی حفاظت کے لیے وہ اپنا کردار ادا کریں گی ،سیکرٹری جنرل جما عت اسلامی لیا قت بلوچ کامدرسہ جامعہ تفہیم القرآن میں دستار فضیلت کا نفرنس سے خطاب ‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 10 مئی 2015 19:24

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2015ء) جما عت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیا قت بلوچ نے کہا ہے کہ جلد دینی جما عتیں ملک کو بحرانوں سے نکا لنے کے لیے مشترکہ لا ئحہ عمل طے کریں گی اس حوا لے سے ہما را تمامدینی جما عتوں سے رابطہ ہے اور جلد یہ ان کے درمیان یہ قرب بڑھے گا ضروری نہیں ہے کہ ان کے درمیان اتحا د بھی ہو پاکستان کے اسلامی نظریا تی کردار کی حفاظت کے لیے وہ اپنا کردار ادا کریں گی ۔

وہ سکھر کے مدرسہ جامعہ تفہیم القرآن میں دستار فضیلت کا نفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پا رٹی نے سندھ کو شہری اور اندرون سندھ کی سیا ست میں تقسیم کر دیا ہے اور یہی دو نوں جما عتیں ایک طویل مدت سے اس پر قابض ہیں جن سے اب عوام تنگ آچکے ہیں کیونکہ سندھ کی گلیاں تباہ ہیں گوٹھ و آبا دیا ں تا ریکی میں ڈو بی ہو ئی ہیں پینے کا پا نی نہیں مل رہا ہیگندے پا نی نکا سی تک نہیں ہو رہی ہے لگتا ہے سندھ میں حکو مت کی عوام کی خدمت کی کو ئی ترجیح ہی نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ محراب و منبر کو دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لیے استعمال کیا جا ئے اان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وفاق اور صوبوں میں حکو متیں اپنی مدت پو ری کریں حکمرانوں نے اس ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے ان سے عوام دو ہزار اٹھا رہ میں اپنے ووٹ کے ذریعے انتقام لیں گے ان کاکہنا تھا کہ ملک کے انتخا بی نظام میں اتنے نقائص ہیں کہ عوام کا اس پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے الیکشن کمیشن بے اختیار ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ انتخا بی نظام میں اصلاحات لا ئی جا ئیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو ان کا کہنا تھا کہ جب دینی جما عتیں اکٹھی ہو تی ہیں تو لوگ پریشان ہو تے ہیں کہ یہ کیوں اکٹھی ہو ئی ہیں اورجب نہ متحد نہ ہوں تو متلا شی ہو تے ہیں کہ اکٹھی ہو جا ئیں ان کا کہنا تھا کہ توا نا ئی کے بحران نے ملک میں صنعت و زراعت کو تبا ہ کر دیا ہے پو را سیا سی نظام نا کام ہو چکا ہے عوام کے مسائل کے حل کی کنجی خود اس کے پاس ہے ان کا کہنا تھا کہ پا کستان جن بحرانوں سے دو چار ہے سیکولر اور مفاد پرستی کی سیا ست نا کام ہو چکی ہیجھو ٹے وعدوں اور دعووں پر بننے وا لے اقتدار نا کام ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں