عمران خان کیخلاف قرار داد کو اسمبلی میں آنے سے روکا تھا ‘مجھے پتہ تھا کہ الطا ف حسین نے جو بیان دیا ہے وہ اس پر معا فی بھی مانگ لیں گے ‘انہوں نے معا فی ما نگ لی ہے اب یہ معاملہ ختم ہو جا نا چاہیئے ‘دھرنے کے دوران حکمرانوں کا پا رلیمنٹ سے پیا ر ایسے تھا جیسے ماں بچے سے کر تی ہے ‘جیسے ہی حکو مت بحران سے نکلیپرانی ڈگر پر چل پڑی ہے ‘بھوک ، صحت اور تعلیم اس ملک کا بڑا مسئلہ ہے حکو مت ان کو حل کر نے پر توجہ دے ،پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خو رشید شاہ کااستقبالیہ سے خطاب

اتوار 10 مئی 2015 22:42

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خو رشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف قرار داد کو اسمبلی میں آنے سے روکا تھا ‘مجھے پتہ تھا کہ الطا ف حسین نے جو بیان دیا ہے وہ اس پر معا فی بھی مانگ لیں گے ‘انہوں نے معا فی ما نگ لی ہے اب یہ معاملہ ختم ہو جا نا چاہیئے ‘دھرنے کے دوران حکمرانوں کا پا رلیمنٹ سے پیا ر ایسے تھا جیسے ماں بچے سے کر تی ہے ‘جیسے ہی حکو مت بحران سے نکلیپرانی ڈگر پر چل پڑی ہے ‘بھوک ، صحت اور تعلیم اس ملک کا بڑا مسئلہ ہے حکو مت ان کو حل کر نے پر توجہ دے ۔

وہ اتوار کو سکھر پریس کلب میں سیفما سکھر چیپٹر کی جانب سے حیدر آباد یونین آف جرنلسٹس کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہاکہ جب اسلام آباد میں دھرنے جا ری تھے تو حکمران کا پا رلیمنٹ سے پیا ر ایسے تھا جیسے کو ئی ماں اپنے بچے سے پیار کر تی ہے مگر جیسے ہی حکو مت بحران سے نکلے ہی وہ اپنے پرانے ڈگرپر چل نکلے ہیں مگر میں نے ان کو کئی بار سمجھا یا ہے کہ مطلع ابھی صاف نہیں ہوا اور آسمان سے با دل ابھی چھٹے نہیں ہیں ان کا کہنا تھا کہ بھوک ، صحت اور تعلیم اس ملک کا بڑا مسئلہ ہے حکو مت ان کو حل کر نے پر توجہ دے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف قرار داد کو اسمبلی میں آنے سے میں رو کا تھا کیو نکہ مجھے پتہ تھاکہ وہ پا رلیمنٹ میں آئیں گے اور میرا یہ فیصلہ درست ثا بت ہوا الطاف حسین کے معا ملے پر میں نے وزیر اعظم کو فون کیا تھا کہ ایسی سیا ست ملک کو ڈبو دے گی اور مجھے پتہ تھا کہ الطاف حسین نے جو کہا ہے وہ اس پر معا فی بھی مانگ لیں گے اور وہی ہواانہوں نے معا فی ما نگی اب اس معا ملے کوختم کر دینا چا ہیئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں محترمہ بینظیر بھٹو کی مفاہمتی پا لیسی ہو نے کے با وجود سیاستدان دست و گریباں ہیں وہ ایسی با توں سے گریز کریں جو کل خود ان ک ے سامنے آجا ئیں ان کا کہنا تھا کہ وہ صحا فیوں سے مشاورت کے بعد ویج بورڈ ایوارڈ کا بل اسمبلی میں لا وٴں گا صحا فیوں کااپنے حقوق کے لیے متحد ہونا لا زمی ہے ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کے لیے کی جا نے وا لی جدوجہد میں اپوزیشن بھی ان کے ساتھ ہو گی صحا فیوں اور سیاستدانوں کا روح اور جسم کا تشدد ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں