14مئی اسرائیل کے ناپاک وجود کا دن ہے،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن کی ریلی

جمعرات 14 مئی 2015 21:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن کے زیر اہتما م محمد بن قاسم پارک سے سکھرپریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں مظاہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے امریکہ و اسرائیل کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جے ایس او سکھرڈویژن کے صدر غضنفر عباسی، سید کاظم علی شاہ، عمران علی شیخ، مبشر مہدی، عرفان چوہان و دیگر نے کہا کہ 14مئی اسرائیل کے ناپاک وجود کا دن ہے۔ یہ وہ سیاہ دن ہے کہ جس دن امریکہ کے ایماء پر مسلمانوں کے قلب سرزمین مقدس فلسطین پر ناجائز قبضہ کرکے عالم اسلام کی پیٹھ پر ناجائز قبضہ کرکے عالم اسلام کی پیٹھ میں خنجر گھونپاگیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں