سکھر، ملا زمتوں میں کوٹہ پر عمل نہ ہو نے کیخلافمعذور افراد کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

ہفتہ 16 مئی 2015 20:03

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) سکھر میں معذور افراد کا پریس کلب کے سامنے ملا زمتوں میں کوٹہ پر عمل نہ ہو نے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور نعرے با زی تفصیلات کے مطابق ڈس ایبل اتحاد سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے معذور افرد کی بڑی تعداد نے سرکا ری ملا زمتوں میں کوٹہ پر عمل نہ کر نے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے با زی کی مظاہرے کی قیادت شاہنواز کا ندھڑو ، غلا م رسول درانی ، اکبر منگی ، امانت علی شیخ و دیگر نے کی اس مو قع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ پو لیس میں انیس سو ننانوے سے قبل معذروں کے لیے کو ٹہ مختص کیا جا تا تھا مگر وہ ختم کر دیا گیا ہے جبکہ جن محکموں میں کوٹہ مختص کیا گیا ہے اس پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے معذور افراد میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے انہوں نے صدر پا کستان ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ سرکا ری محکموں میں معذور افراد کے لیے مختص کو ٹہ پر عمل کیا جا ئے اور سندھ پو لیس میں معذوروں کے لیے کوٹہ رکھا جا ئے تاکہ ان کا احساس محرومی ختم ہو سکے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں