نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے ، رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مدارس کی فہرست مرتب کرکے غیر رجسٹرڈ مدارس کے خلاف سات دن کے اندر کاروائی کرکے رپورٹ فراہم پیش کی جائے

کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ کی خیرپور،سکھر اور گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت

ہفتہ 16 مئی 2015 20:04

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے خیرپور،سکھر اور گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت دی ہے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد کریں اور رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مدارس کی فہرست مرتب کرکے غیر رجسٹرڈ مدارس کے خلاف سات دن کے اندر کاروائی کرکے اس کی رپورٹ فراہم کریں حساس مقامات پر جیمرز کی تنصیب کی جائے حقائق پر مبنی تمام تر معلومات مکمل کی جائے ،لاؤڈاسپیکر ، وال چاکنگ، سیاسی ، مذہبی جھنڈوں ،بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں ،فینسی نمبر پلیٹ ،غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور نیشنل ایکشن پلان کے رہنما اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترکے کمیٹی روم میں ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر ڈویژن نے کہا کہ ملک اور پاکستانی عوام کے دشمن ہمارے ارد گرد موجود ہے پاکستان میں معاشی ترقی اور امن و امان بحال ہونے پر ملک دشمن عناصروں نے کراچی میں صفورا چورنگی کا المناک واقعہ ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا جس سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو مل کر ان کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا غیر ملکی سرمایہ کاروں کے حفاظتی انتظامات کو موثر بنایا جائے تاکہ سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے دہشت گردوں یا جرائم میں ملوث افراد کو پناہ دینے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے اس کے ساتھ ساتھ چھوٹی جگہوں پر بھی مخفی دشمن پر کڑی نگاہ رکھی جائے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اپنی کارکردگی کو بہتر کیا جائے۔

کمشنر سکھر نے خیرپور، گھوٹکی، سکھر کے ڈپٹی کمشنرزاور ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ اضلاع میں نیشنل ایکشن پلان کے توسط سے اجلاس طلب کریں اور پلان پر تیزی سے عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کریں اور اپنے علاقوں میں گھنے جنگلات کی چھٹائی کرائیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر پر نظر رکھی جاسکے کمشنر سکھر نے کہا کہ غیر ملکی باشندوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کرکے ان کو پکڑ کر متعلقہ سفارتخانے کے حوالے کیا جائے ۔

اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس سکھر نے بتایا کہ گھوٹکی آپریشن میں سکھر،خیرپور اور گھوٹکی کے ایک ہزار پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں کچے کے علاقے میں 7 ڈاکوؤں کو مارا گیا ہے جبکہ تین زخمی ڈاکوؤں کے علاوہ پانچ مزید ڈاکو گرفتار کیے گئے ہیں اور آپریشن میں پولیس کا ایک آفیسرایس ایچ اوشہید اور 10 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ڈی آئی جی سکھر نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کمیونیکیشن بند کیا جائے کیونکہ کاغذات میں موبائل ٹاور بند ہیں جبکہ وہ عملی طور پر کام سر انجام دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں کمیونیکیشن آؤٹ ہونے سے آپریشن متاثر ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن پولیس کی جنگ نہیں بلکہ ہم سب کی جنگ ہے ۔

کمشنر سکھر ڈویژن نے مزید کہا کہ جیلوں میں موبائل فون کے استعمال کو فوری بند کیا جائے اور جیلوں میں جیمرز نصب کیے جائیں اجلاس میں کمشنر سکھر نے ڈپٹی کمشنر سکھر کو ہدایت دی کہ ائیرپورٹ کے اطراف،سکھر بیراج اور پلوں پر روشنی کے انتظامات کریں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کو ہدایت دیتے ہوئے کمشنر سکھر نے کہا کہ جاری آپریشن کے لیے ایدھی ایئرایمبولینس منگوائی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کی جاسکے اجلاس میں تجویز دی گئی کہ کچے کے علاقے میں ریٹائرڈ فوجیوں کو عارض طور پر بھرتی کرکے ان کو قائم چوکیوں پر تعینات کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصروں پر نظر رکھی جائے اجلاس میں ڈپٹی کمشنرخیرپور،سکھر،گھوٹکی کے علاوہ ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں