عمران خان ہم پر تنقید نہ کریں پہلے اپنے گریبان میں جھا نکیں ‘اپنے صو بے کو دیکھیں پشاور میں تو ہمارے صو بے کے مقا بلے میں زیادہ حادثات اور ٹا رگٹ کلنگ ہو رہی ہے ‘ان کو وہاں تو کچھ نظر نہیں آتا ‘اپوزیشن کی جانب سے ان سے استعفے کا مطا لبہ میں نہ ما نوں والی بات ہے ‘ان کے پاس کچھ نہیں ہو تا تو وہ امن و امان کا مسئلہ اٹھا لیتے ہیں ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

اتوار 17 مئی 2015 22:02

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہم پر تنقید نہ کریں پہلے اپنے گریبان میں جھا نکیں اور اپنے صو بے کو دیکھیں پشاور میں تو ہمارے صو بے کے مقا بلے میں زیادہ حادثات اور ٹا رگٹ کلنگ ہو رہی ہے ان کو وہاں تو کچھ نظر نہیں آتا اپوزیشن کی جانب سے ان سے استعفے کا مطا لبہ میں نہ ما نوں والی بات ہے ان کے پاس کچھ نہیں ہو تا تو وہ امن و امان کا مسئلہ اٹھا لیتے ہیں ۔

وہ جمعرات کو کمشنر آفس میں امن وامان کے حوا لے سے منعقدہ اجلاس کے بعد پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تنقید برائے تنقید تسلیم نہیں کریں گے تنقید کرنے وا لے اپہلے اپنے گریبا نوں میں جھا نکیں ان کا کہنا تھا کہ صفوران گوٹھ کا واقعہ بدقسمتی سے ہوا ہے جس کی صحیح سمت میں تفشیش کررہے ہیں کچھ کلیو ملے ہیں جن کی روشنی میں اس کے حل کرلیں گے کراچی میں را کے ملوث ہو نے کے ثبوت ہما ری ایجنسیوں کو ملے ہیں اور یہ ان کی ہی تیار کردہ رپورٹ ہے ان کا کہنا تھا کہ ذوافقار مرزا کو کوئی ٹو پی پہنا رہا ہے وہ ہما ری قیا دت کو کچھ کہتے ہیں تو کچھ لو گ اس سے خوش ہو تے ہیں با قی وہ جو عمل کریں گے اس کا کیس ان پر بنتا رہے گا ان کی طبیعت میں گذشتہ ڈیڑھ دو سال کے دوران خا موشی تھی وہ آئیسو لیشن میں تھے مگر اب ان کی طبیعت بدل گئی ہے اور اب تو وہ کیپ بھی پہننے لگے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں زمبا بوے اور پاکستان کے میچ کے لیے پی سی بی کے چئیر مین کو درخوا ست کی ہے کراچی سمیت سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے چیف آف آرمی اسٹاف نے جدید اسلحے کی جو فہرست ہم سے مانگی تھی وہ آئی جی سندھ نے ان کو فراہم کر دی ہے آج اجلاس میں یہاں کے افسران سے بھی کہا ہے کہ وہ آج رات تک مجھے فہرست فراہم کر دیں کل وفاقی وزیر داخلہ سے میری اس سلسلے میں ملا قا ت بھی طے تھے سندھ میں امن و امان کے حوا لے سے کل یا پرسوں سندھ اسمبلی میں پا لیسی بیان دو ں گا ان کا کہنا تھا کہ گھوٹکی کے کچے میٰ جا ری آپریشن کے دوران پیش ررفت ہو ئی ہے مگر ابھی بہت کچھ ہو نا ہے مگر اس کے لیے جدید اسلحے کی کمی ہے کیونکہ گھوٹکی کے کچے میں کا لعدم تحریک طا لبان پا کستان اور بی ایل کے دہشت گرد بھی مو جود ہیں جو کہ نہ صرف تربیت یا فتہ ہیں بلکہ ان کے پاس جدید اسلحہ بھی ہے جس طرح کراچی میں فوج کی مدد حاصل ہے اسی طرح گھوٹکی میں بھی فوج کی مدد حا صل ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں