ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ریلوئے اسٹیشنوں ، ٹریکوں اور مسافر ٹرینوں میں سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ،ایس پی ریلوئے سکھر ڈویژن ملک محمد عتیق
پیر 18 مئی 2015 20:16
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء)ایس پی ریلوئے سکھر ڈویژن ملک محمد عتیق نے کہا ہے کہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ریلوئے اسٹیشنوں ، ٹریکوں اور مسافر ٹرینوں میں سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں پولیس جوان اپنی ڈیوٹی بخوبی سر انجام دیں اور کسی بھی عناصر کو ریلوئے کا نظام درہم برہم نہ کرنے دیں ریلوئے پولیسکے شعبہ ویلفیئر کو فعال کر کے بہتر انداز میں چلایا جا رہا ہے اور گذشتہ تین ماہ کے دوران زیر التواء 28کیسوں کا نمٹا دیا گیا ہے جس پر شہید پولیس اہلکاروں کی بیواؤں اور ورثا ء میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی ریلوئے آفس میں منعقد ماہانہ دربار سے خطاب اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا دربار میں ڈی ایس پی ریلوئے سکھر ڈویژن سید ذوالفقار علی شاہ ، ریڈر جاوید احمد ، سی ایچ او منظور احمد ، پی آر او ملک محمد داؤد سمیت ایس ایچ او ، سب انسپکٹر ، اے ایس آئی ، ہیڈ کانسٹیبل ، کانسٹیبل ، وومین پولیس اہلکاروں سمیت متعلقہ اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی ایس پی ریلوئے سکھر ڈویژن ملک محمد عتیق کا مزید کہنا تھا کہ ممکنہ تخریب کاری کے خطرات کے پیش نظر ریلوئے ٹریک کے چار کلو میٹر فاصلے تک پولیس کمانڈوز تعینات کر دیئے ہیں جو اپنی ڈیوٹی بخوبی سر انجام دے رہے ہیں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش جاری ہے اور بہتر کار کردگی دیکھانے والے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد دیکر کے ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ماہانہ دربار میں شہید اور فوت ہونے والے پولیس اہلکاروں کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے دعا مغفرت بھی کی جبکہ ایس پی ریلوئے سکھر ڈویژن ملک محمد عتیق نے دربار میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے فوری احکامات صادر فرمائے ۔
سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اروڑ یونیورسٹی میں دو روزه بین الاقوامی كانفرنس کا آغاز ، کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے افتتاح کیا
گھوٹکی کے قریب کچے میں پولیس کا ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن جاری، 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا
ٌمحکمہ ایکسائیزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس سرکل خیرپور کی کاروائی ، ایک ملزم گرفتار ، شراب برآمد
ًمعمر خاتون کی دکان پر قبضے کے خلاف احتجاج ویڈیو وائرل،ایس پی ریلوئے کا نوٹس،رپورٹ طلب
qاروڑ یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز
ٴْ بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے شوکت خانم منتقل نا کرنے کیخلاف پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کا احتجاج
تھانہ بی سیکشن پولیس کی کارروائی، ٹکر محلہ سے تین ملزمان گرفتار
ج*مغوی علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف علامتی بھوک ہٹرتال جاری
گ*حکومت سندھ نے اینٹی کرپشن سکھر میں 16 گریڈ کی انسپکٹر صنم سہتو کو تعینات کردیا
سکھر ،تھانہ بی سیکشن پولیس کی کارروائی ،3ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج
محکمہ ایکسائزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس سرکل خیرپور کی کاروائی ، ایک ملزم گرفتار ، شراب برآمد ،مقدمہ درج
روہڑی لوکو شیڈ معمر خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کاایس پی ریلوے نے نوٹس لیکر رپورٹ بالا ..
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ