سکھر کے مسائل کے حل کیلئے سکھر ڈولپمنٹ لائنس کی جانب سے دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال جا ری

منگل 19 مئی 2015 20:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) سکھر کے مسائل کے حل کے لیے سکھر ڈولپمنٹ لائنس کی جانب سے دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال جا ری ،شہر کو کھنڈرات بنا نے والوں کو معاف نہیں کریں گے رہنما وٴں کی جانب سے عزم کا اظہار تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں پینے کے پا نی کی کمی ، بجلی و گیس کی لو ڈ شیڈنگ ، سڑکوں کی صورتحال و دیگر شہری مسائل سالوں سے حل نہ ہو نے کے خلاف سکھر کی سیا سی ، سما جی اور تاجر تنظیموں کی جانب سے تشکیل دیئے گئے سکھر ڈولپمنٹ لا ئنس کی جانب سے دورسے روز بھی سکھر کے مرکزی علاقے گھنٹہ گھر پر سہہ روزہ بھوک ہڑتال جا ری رہی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس مو قع پر رہنما وٴں نے خطاب کر تے ہو ئے اس عزم کو دوہرایا کہ وہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر کو کھنڈرات بنا نے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور جب تک اس شہر کے سائل حل نہیں ہو تے اس وقت تک اپنی جدوجہد جا ری رکھیں گے منتخب نما ئندوں نے اس شہر کا بیڑا غرق کرنے میں کو ئی کسر با قی نہیں چھوڑی ایسا لگتا ہے کہاس شہر کاکوئی وارث نہیں ہے منتخب نما ئندوں کو اپنے بیرون شہر کے کا موں سے فرصت نہیں ہے ان کے دعوے بھی ان کی طرح جھوٹے ثابت ہو ئے ہیں ان کے گھر تو پیرس کے محل کا نمو نہ پیش کر رہے ہیں لیکن سکھر شہر کی حا لت زار مو ہن جو ڈرو سے بھی بدتر ہے اور یہاں کے لو گ جا نور سے بھی بدتر زندگی گذارنے پر مجبور ہیں مگر افسوس کہ ان کی آہ بکا کے با وجود منتخب نما ئندوں کے کا نوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں