جے یو آئی نے سکھرمیں قلت آب اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا

منگل 19 مئی 2015 20:47

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء ) جے یو آئی نے سکھرمیں قلت آب اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا جلد تاریخ کا اعلان کردیا جلد تاریخ کا اعلان کیاجائیگا تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ضلع سکھر کا ایک اجلاس مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مولانا محمد صالح اندھڑ ، مولانا مفتی سعود افضل ہالیجوی، مولانا عبدالکریم عباسی، قاری لیاقت علی مغل اور دیگر نے شرکت کی اجالس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبدالقیوم ہالیجوی نے کہا کہ سکھرکے منتخب نمائندوں کی غفلت اور نااہلی کے باعث سکھر کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہاہ ے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہرمیں پانی کا شدید بحران پیدا ہوچکا ہے 12سے16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر قلت آب اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو جے یو آئی تحریک چلائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں