صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے پر حملہ اور تین افراد کی ہلاکت دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے، امام الدین کھوسو

منگل 26 مئی 2015 15:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر امام الدین کھوسو , نے کہا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے پر حملہ اور تین افراد کی ہلاکت دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا ردعمل ہے دہشت گرد ی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیدران اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس میں جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال , ترجمان خورشید احمد میرانی ,اللہ داد بوزدار , اعظم خان , حاجی گلزار ,امداد گوہر بلو , منارٹی ونگ ہری لال , دیگر نے بھی شرکت کی اجلاس میں سلمان حسین کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ اور تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے اس قسم کی بزدلانہ کاروائیاں کرکے ہمارے حوصلے کم نہیں کرسکتے ہیں حملہ دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری آپریشن کا ردعمل ہے حکومت نے ملک سے دہشت گردی کو جڑے سے ختم کرنے کا عزم کررکھا ہے پاک فوج اور حکومت ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے اور ضرورت پڑنے پر پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو نگے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کو تیز کیا جائے اور سلیمان حسین کے قافلے پر حملہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں