موٹر وے انٹر لنک کی تعمیر سے روہڑی بس ٹرمینل کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا، کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ

منگل 26 مئی 2015 19:41

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ موٹر وے انٹر لنک کی تعمیر سے روہڑی بس ٹرمینل کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا ا س سلسلے میں ٹرمینل کے ماسٹر پلان کو جدید تقاضوں کے تحت تبدیل کیا جائے تاکہ مسافروں کو زیادہ دے زیادہ سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیمپ آفس سکھر میں ڈائریکٹر سکھر آئی بی اے نثار احمد صدیقی،ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی اور متعلقہ افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر سکھر نے کہا کہ ماہ جون سے قبل ٹرمینل میں دکانوں اور آفسزکا ماڈل بنایا جائے اور روہڑی بس ٹرمینل کے مکمل ہونے کے بعد پنو عاقل میں بھی بس ٹرمینل کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جائے کمشنر سکھر نے ڈپٹی کمشنر سکھر کو ہدایت کی کہ وہ سکھر بس ٹرمینل میں مسافروں اور عوام کی حفاظت کے لیے سڑک سے متصل علاقے میں آہنی رکاوٹ اور مسافروں کے سڑک عبور کرنے کے لیے راہداری پل بنانے کی اسکیم بنائیں کمشنر سکھر نے مزید ہدایت دی کہ سکھر شہر کے اندر تمام غیر قانونی بس اور ویگن اڈوں کو فوری ختم کیا جائے اور شہر میں اشتہاری بورڈ ز کی پیمائش کو کم کیا جائے جبکہ آئندہ ایسے ہورڈنگ بورڈ لگانے پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ یہ اشتہاری بورڈ عوام کی جان و مال کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اشتہاری بورڈ ز کی پیمائش کی منظوری کو لازم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر نے شہر میں ٹریفک کے کنٹرول کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے سیکریٹری آر ٹی اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر کارکردگی کو بہتر کرنے کی ہدایت کی بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سکھر نے بتایا کہ روہڑی بس ٹرمینل کی 40 دکانوں اور ایک پیٹرول پمپ کا نیلا م ہوچکا ہے اور ٹرمینل کی حفاظت کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ ڈائریکٹر سکھر آئی بی اے نثار احمد صدیقی کو سرپرست اعلیٰ منتخب کیا گیا ہے ڈی سی سکھر نے مزید کہا کہ ٹرمینل میں فراہمی و نکاسی آب کے کام کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا اس کے علاوہ سکھر پبلک ٹرانسپورٹر سوسائٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کے چیئرمین کمشنر سکھر ڈویژن اور4 ممبران ٹرانسپورٹ مالکان میں سے ہونگے۔

پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ 27 مئی کو لگایا جائے گا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں