سکھر، آوارہ کتوں کی بہتات ، کاٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 30 مئی 2015 16:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سکھر شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باوجودمیونسپل کارپوریشن کی جانب سے کتا مار مہم شروع نہیں کی گئی جس کی وجہ سے آوراہ کتوں کے کاٹنے سے 7 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے تین افراد کی حالت نازک ہے ۔شہر کے ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے ہوئے مریضوں کے علاج کے لیے ویکسین ناپید ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی ماہ سے سکھر شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار کی شکایتوں کے باوجود سکھر میونسپل کارپوریشن کتا مار مہم شروع نہیں کر سکی ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کا راج قائم ہو گیاہفتہ کے روز سکھر کے علاقے بندر روڈ کے قریب ایک پاگل کتے نے 7 افراد کو کاٹ لیا جس کے باعث تین افرادعبدالکریم شیخ ، محمد ابراہیم ، معمر شخص مرزا شر شدید زخمی جبکہ چار افراد معمولی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سکھر کے سول اسپتال علاج کیلئے پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کی واضع رہے کہ سکھر کے سرکاری اسپتالوں میں کتے اور سانپ کے کانٹے سے بچنے کیلئے ویکسئین ناپید ہو گئے ہیں مریضوں کو علاج کیلئے ڈاکٹر میڈیکل اسٹور سے خریدنے کیلئے پرچیاں دیتے ہیں سکھر کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے سکھر شہر میں کتا مار مہم شروع کی جائے اور سرکاری اسپتالوں میں ویکسئین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں