سکھر، نیو پنڈ ، آؤٹر سنگل ، بھوسہ لائن میں پانی کی قلت کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا
ہفتہ 30 مئی 2015 16:15
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سکھر کے علاقے نیو پنڈ ، آؤٹر سنگل ، بھوسہ لائن و دیگر اطراف کے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے علاقے میں پانی کی قلت کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت ابرار ، عبدالحمید ، ذوالفقار ، ستار و دیگر نے کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ واٹر سپلائی انچارج دانش قریشی نے بلاجواز ہمارے علاقوں میں پانی کی مصنوعی قلت کر رکھی ہے جبکہ واٹر سپلائی میں پانی وافر مقدار میں موجود ہے جب علاقہ مکین پانی کی سپلائی کے حوالے سے واٹر سپلائی جاتے ہیں تو وہ انہیں دھمکیاں دیتا ہے اور ان سے بدسلوکی کرتا ہے جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہمیاری شکایتوں کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا علاقہ مکین پانی کی عدم فراہمی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور دور دراز سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے واٹر سپلائی انچارج کی علاقہ مکینوں کیساتھ زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور علاقہ مکینوں کو پانی فراہم کیا جائے بصورت دیگر واٹر سپلائی انچارج کی زیادتی کے خلاف احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔
سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج روہڑی، سکھر میں زمین کے عالمی دن موقع پر پودے ..
اروڑ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر
نامعلوم چور موٹر سائیکل لے اڑے
سکھر پولیس کا کریک ڈائون جاری، تین منشیات فروش گرفتار ، چرس و مضر صحت اشیاء برآمد
پاکستان، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن حکومت سندھ کے مشترکہ تعاون سے آگاہی فورم کا انعقاد
بلدیہ سکھر کی ناقص کارکردگی ، سڑکوں ، گلی محلوں میں کچہرے کے ڈھیر لگ گئے
ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن عبدالحمید کھوسہ کا سکھر پریس کلب کا دورہ ، صحافی رہنمائوں سے ملاقات
اروڑ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر
یوسی کے مکینوں کو ہر ممکن بلدیاتی و بنیادی سہولیات فراہمی کیلئے کوشش جاری ہیں ،مختیار کھوکھر
ایوب فاروقی کی جانب سے شہریوں کے لیے بڑاریلیف، عوام کو سستی روٹی فراہم کرنے کے لیے شاپ قائم کردی گئی
سکھر پولیس کا سماجی برائیوںکے خلاف کریک ڈائون جاری، تین منشیات فروش گرفتار ، چرس و مضر صحت اشیاء برآمد
کاشتکار و زرعی کارکنان خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے آگاہی فورم کا انعقاد
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار