یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن سکھر انتظامیہ کامختلف علاقوں میں خسارے میں جانے والے یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کا امکان

شہریوں اور تاجروں کا عوام دشمن فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کے بجائے عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جائے ‘ فیصلہ واپس لیا جائے ‘ عوامی مطالبہ

منگل 9 جون 2015 17:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء)یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن سکھر انتظامیہ کی جانب سے سکھر کے مختلف علاقوں میں قائم خسارے میں جانے والے یوٹیلٹی اسٹور بند کئے جانے کا امکان ، شہریوں اور تاجروں کا عوام دشمن فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کے بجائے عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جائے ، فیصلہ واپس لیا جائے ، مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے غریب آباد کے تاجروں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے سنیئر تاجر رہنما عبدالستار راجپوت ، لالہ غلام مرتضیٰ ، منیر بھٹی ، عبدالرزاق و دیگر کی قیادت میں غریب آباد یوٹیلٹی اسٹور کے قریب یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن سکھر انتظامیہ کی جانب سے سکھر کے مختلف علاقوں میں قائم عوام کو ریلیف فراہم کرنے والے یوٹیلٹی اسٹور وں کو خسارے دیکھا کر کے بند کئے جانے والے عمل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر تاجروں اور شہریوں کا کہنا تھا کہ عوام اس مہنگائی کے دور میں دو وقت کی روٹی کھانہیں سکتی الٹا غریب شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے قائم کردہ یوٹیلٹی اسٹور کو خسارہ دیکھا کر انہیں بند کیا جا رہا ہے جو انتہائی ظالمانہ اور عوام دشمن فیصلہ ہے جو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا انہوں نے بالا حکام سمیت یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن سکھر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے ہزاروں غریب گھرانوں کو ریلیف فراہم کرنے والے یوٹلیٹی اسٹور کو بند کرنے کے بجائے انہیں مزید فعال بنا کر عوام کو ریلیف دیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں