سپیکو کی زیادتیوں نے سکھر کی عوام کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے ‘12سے 14گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجود صارفین کو اضافی یونٹوں اور بھاری رقم کے بل ادا کرنے پر صارفین کو مجبور کیا جا رہا ہے

تحریک انصاف ضلع سکھر کے سابق صدر سید عبدالرب ہاشمی کا بیان

منگل 9 جون 2015 17:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے سابق صدر سید عبدالرب ہاشمی نے کہا ہے کہ سپیکو کی زیادتیوں نے سکھر کی عوام کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے بارہ سے چودہ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجود صارفین کو اضافی یونٹوں اور بھاری رقم کے بل ادا کرنے پر صارفین کو مجبور کیا جا رہا ہے جس کا ثبوت از خود میں ہوں سپیکو انتظامیہ نے مجھے بھی تیرہ ہزار روپے کا اضافی بل بھیج دیا ہے اور شکایات پر بل درست کرنے کے بجائے اس کی ادائیگی کی ہدایات دی جا رہی ہے جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے پاکستان تحریک انصاف سپیکو زیادتیوں کے خلاف نہ صرف سکھر میں احتجاجی تحریک چلائے گی بلکہ عدلیہ سے بھی رجوع کریگی ان خیالات کا ظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ سب ڈویژن آفس میں نہ تا ایس ڈی او عوام کی سنتا ہے بلکہ ان کے نقش قدم پر سپیکو کے ایکسئین بھی عوامی شکایت کے حل کرنے میں عوام کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں سید عبدالرب ہاشمی نے سپیکو انتظامیہ کی جانب سے دورہ سکھر وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کو شہریوں سے دور رکھنے والے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی کو سکھر کی عوام سے ضرور ملنا چاہئے تھا اور ان کے مسائل حل کرنے چاہئے تھے چند میٹر ریڈر معطل کرنے سے کرپشن ختم یا بجلی چوری کی روک تھام ممکن نہیں ہو سکتی بجلی چوری کی روک تھام کیلئے موئثر اقدام کرنے چاہئے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں