غوث علی شاہ نے مسلم لیگ (ن) سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

وزیر اعظم سے اب میرا کوئی تعلق نہیں‘ نواز شریف نے اپنے اقدامات سے خود پنجاب کا لیڈر ثا بت ہو رہے ہیں ‘ نوا زشریف نے جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگایا تھا،سابق وزیر اعلیٰ سندھ کی میڈیاسے گفتگو

منگل 16 جون 2015 19:51

غوث علی شاہ نے مسلم لیگ (ن) سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے مسلم لیگ (ن) سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سے اب میرا کوئی تعلق نہیں‘ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے اقدامات سے خود پنجاب کا لیڈر ثا بت ہو رہے ہیں ‘ نوا زشریف نے جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگایا تھا۔ منگل کو وزیر اعظم نوا زشریف کے دیرینہ ساتھی سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ بھی ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد میرا نوا زشریف سے کوئی تعلق نہیں وہ صرف پنجاب کے لیڈر ہیں اور انہوں نے جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگایا تھا۔ غوث علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں علیحدہ لیگی اتحاد بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں لیگی دھڑ وں کا اتحاد قائم ہے جس کا باقاعدہ اعلان عید کے بعد ہو گا۔ اس کے لئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف ‘ چ وہدری شجاعت حسین اور پیر پگاڑا سے بات ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہ اکہ ضیاء الحق اور کھوسہ گروپ سمیت 9 لیگی دھڑ وں سے بات ہوئی ہے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں