سکھر میں سیپکو کی بجلی چوروں اور نا دھندگان کے خلاف کاروائی ، بجلی کے متعددکنیکشن منقطع

جمعرات 25 جون 2015 21:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) سکھر میں سیپکو نے بجلی چوروں اور نا دھندگان کے خلاف کا روا ئی کر کے بجلی کے کنیکشن منقطع کر دیئے ، تاریں تحویل میں لے لیں تفصیلات کے مطابق سکھر میں سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو ) کو آخر کار بجلی کی چوری روکنے اور نا دھندگان سے وصولی کا ہوش آگیا ہے ور اس نے اس حوا لے سے کا روائی کا آغاز کر دیا ہے سیپکو حکام اور اہلکا روں کی جا نب سے شہر کے مختلف علاقوں بھٹہ روڈ ، تیر چوک ،آچر گھٹی، شکارپور روڈ و دیگر میں کا روائی کی گئی اور وہاں پر بڑی تعداد میں نا دھندگان اور بجلی چوروں کے گھروں کے سو سے زائد غیر قانونی کیکشن منقطع کر دیئے ور ان کی تا ریں اتار کر اہلکار اپنے ساتھ لے گئے سیپکو حکام کے مطا بق جس کا روائی کا آغاز کیا گیا ہے وہ اب نہیں رکے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں