سکھر،گڑھی یا سین میں شہید دو پو لیس اہلکا روں کی نماز جناز ہ ادا کر دی گئی

سول و پو لیس کے افسران و جوانوں کی شرکت، سلا می دی گئی آئی جی سندھ کا ایک ایک کروڑاور وزیر داخلہ کا بیس بیس لا کھ روپے معاوضے کا اعلان

ہفتہ 11 جولائی 2015 20:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) گڑھی یا سین میں شہید ہو نے والے دو پو لیس اہلکا روں کی نماز جناز ہ سکھر میں ادا، سول و پو لیس کے افسران و جوانوں کی شرکت ، سلا می دی گئی ، آئی جی سندھ کیجانب سے ایک ایک کروڑاور وزیر داخلہ کی جانب سے بیس بیس لا کھ روپے معاوضے کا اعلان ، مقا بلے میں مزید دو ڈاکوؤں کے مارے جا نے کی اطلاعات ہیں مگر فی الحال ان کی تصدیق نہیں ہو ئی ، نذرو نا ریجواور اس کے ساتھی کی نعشیں پو لیس کی تحویل میں ہیں ، ایس ایس پی سکھر تفصیلات کے مطابق گڑھی یا سین میں ڈا کوؤں کے ساتھ مقا بلے میں شہید ہو نے وا لے پو لیس اہلکا روں نجبیب چاچڑ اور حا جی عصمی چاچڑ کی نمازجنازہ سکھر پو لیس لا ئن میں ادا کر دی گئی جسمیں ڈی آئی جی سکھر کامران فضل ، کمشنر سکھر ڈویڑن عباس بلو چ ، ایس ایس پی سکھر تنویر تینو کے علاوہ پو لیس کے افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی نماز جنازہ کے بعد سکھر پو لیس کے ایک دستے نے شہید ہو نے والے اہلکا روں کو سلا می دی اوردونوں شہیدوں کی میتوں کو قومی پرچم میں لپیٹ کر ورثاء کے حوا لے کی گئیں وزارت داخلہ کی جانب سے شہید اہلکا روں کے ورثاء کو بیس بیس لاکھ روپے اور آئی جی سندھ کی جانب سے ایک ایک کروڑ روپے جبکہ مقا بلے میں زخمی ہو نے والے پو لیس کے ایس ایچ او ہدایت اللہ عبا سی کو علاج کے لیے پانچ لا کھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا اس مو قع پر ایس ایس پی سکھر تنویر تینو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ نذرو نا ریجو اندرون سندھ دہشت کی علا مت بنا ہوا تھاوہ اور اس کا یک ساتھی ما را گیا ہے جبکہ ہمیں اطلا عات ملی ہیں کہ مقا بلے میں نذرو نا ریجو کے مزید دو ساتھی مارے گئے ہیں تاہم فی الحال اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی ہے کیو نکہ ان کی نعشیں نہیں ملی ہیں ڈاکوؤں کیساتھ پولیس کا مقابلہ ابھی جاری ہے ۔

`

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں