سکھر : تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا ڈی سی آفس کا گھیراو، توڑ پھوڑ، پولیس کی بھاری نفری طلب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 جولائی 2015 13:08

سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) : تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین سرا پا احتجاج ہیں. ملازمین نے احتجاجاً ڈی سی کے آفس کا گھیراؤ کر لیا. جہاں پولیس اور مظاہرین کے مابین دھکم پیل سے ڈی سی آفس کا دروازہ ٹوٹ گیا.

(جاری ہے)

مظاہرین نے آفس پر پتھراؤ کر کے کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ دئے جبکہ دفتر کے باہر رکھے گملوں کو بھی توڑ پھوڑ کر پھینک دیا. ملازمین کا کہنا ہے کہ 5 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ہمارے بچے تاحال عید کے کپڑے سے محروم ہیں. تنخواہوں کی ادائیگی تک احتجاج جاری رکھیں گے. دوسری جانب میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز نہیں ہیں تو تنخواہیں کہاں سے ادا کریں.

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں