سیپکو کے حوالے سے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،خورشید میرانی

منگل 14 جولائی 2015 18:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و ترجمان خورشید میرانی نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر عوامی مسائل بالخصوص سکھر الیکڑک پاور سپلائی کمپنی سیپکو کے حوالے سے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل کو انکی دہلیز پر جا کر حل کیا جائے اس سلسلے میں سیپکو بورڈ کے ممبر امام الدین کھوسو انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیپکو سرکل سکھر کے اے سی اختر نبی ڈوگر سے انکے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا اسکے موقع پر ڈی , ڈی ٹی مشتاق عباسی دیگر افسران و لیگی کارکنان بھی موجود تھے خورشید میرانی اختر نبی ڈوگر کو آغا بدرالدین کالونی , پٹھان کالونی , ویسر محلہ , اسلام کالونی نمبر دو , شاہ فیصل کالونی , اﷲ آباد کالونی میں بجلی کی ٹرانسفارمروں کی خرابی اور اضافی لوڈ کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور عوامی شکایت کے بارے میں آگاہ کیا جس پر اختر نبی ڈوگر کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت اضافی لوڈ , اور کنڈنے لگانے سے ٹرانسفارمر خراب ہورہے ہیں بجلی چوری اور بقایاجات کی وصولی کے لئے سیپکو چیف کی ہدایت پر مہم جاری ہے صارفین بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ لوڈشیڈنگ میں کمی آسکے اختر نبی ڈوگر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں کے بارے میں نشاہدہی کی گئی ہے وہاں پر جلد اضافی ٹرانسفارمر لگائے جائیں گے تاکہ ٹرانسفارمر خراب نہ ہو ں قبل ازاں ڈی ڈی ٹی نے خورشید میرانی کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کرکے اہل علاقہ سے ملاقاتیں کیں اورانکے مسائل سنیں خورشید میرانی نے مزید کہا ہے کہ اختربنی ڈوگر نے آغا بدر الدین کالونی میں سو کی جگہ دوسو کے وی, پٹھان کالونی میں , ویسر محلہ میں سو , سو کے وی اور اسلام کالونی میں پچاس کی جگہ سو کے وی شاہ فیصل کالونی میں پچاس کے وی کے اضافی ٹرانسفارمر لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے جس سے عوام کی شکایت کا ازلہ ہو جائے گا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں