سکھر ‘ ایم ایس میڈیکل ہسپتال نے عید الفطر پرایمرجنسی اور داخل مریضوں کیلئے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی سپیشل ڈیوٹیاں لگادیں

بدھ 15 جولائی 2015 21:43

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) میڈیکل سپریٹنڈنٹ (جی ایم سی )میڈیکل اسپتال سکھر ریٹائرڈ کیپٹن جاوید شیخ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے دوران اسپتال میں ایمرجنسی اور داخل مریضوں کیلئے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی اسپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئی ہے تاکہ عید کے دوران مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آسکیں ،اسپتال میں مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال میں جاری ترقیاتی و مرمتی کام جلد مکمل کر لئے جائینگے طبی سہولیات کی عدم فراہمی والی شکایات کا ازالہ فوری کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں