سکھر،ڈپٹی کمشنر کی بلڈنگ موٹر سائیکل اسٹینڈ بن گئی، متعلقہ عملے نے دفاتر وں کے سامنے موٹر سائیکل اور سائیکلیں پارک کرنا شروع کر دی ،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 16 جولائی 2015 22:28

سکھر ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء))ڈپٹی کمشنر سکھر کی بلڈنگ موٹر سائیکل اسٹینڈ بن گئی، لوگوں کو بیٹھنے کی سہولیا ت میسر نہیں،متعلقہ عملے نے دفاتر وں کے سامنے موٹر سائیکل اور سائیکلیں پارک کرنا شروع کر دی ،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سکھر کے آفس کے اطراف میں قائم بلڈنگ میں موجود دفاتر کے عملے نے بلڈنگ کو موٹر سائیکل اسٹینڈ بنا دیا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ دفاتروں میں کام کے سلسلے میں آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مذکورہ دفاتر میں کام کے سلسلے میں آنے والے لوگوں کیلئے بیٹھنے کیلئے کوئی سہولت فراہم نہیں کی البتہ موٹر سائیکل پارک کیلئے پوری گلری کو بند کر دیا ہے شہریوں نے کمشنر سکھر اور ڈپٹی کمشنر سکھر سے مطالبہ کیا ہے دفاتروں کو دفاتر بنایا جائے پارکنگ ایریا نہ بنایا جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں