سکھر؛دریا ئے سندھ میں پا نی کی سطح بلند ہو نے لگی ، چو بیس گھنٹوں میں پچاس ہزار کیو سک کا اضا فہ

جمعہ 17 جولائی 2015 20:52

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) دریا ئے سندھ میں پا نی کی سطح بلند ہو نے لگی ، چو بیس گھنٹوں میں پچاس ہزار کیو سک کا اضا فہ ، گڈو کے مقام پر درمیا نے درجے کی سیلا بی صو رتحال پیدا ہو نے لگی ، پا نی کچے کے دیہات میں داخل ، کئی دیہات زیر آب آگئے خبرکے مطابق دریا ئے سندھ میں پا نی سطح تیزی سے بلند ہو نے لگی ہے اور گذشتہ چو بیس گھنٹوں میں پچاس ہزار کیو سک کا اضا فہ ہو گیا جس کے بعد گڈوبیراج کے مقام پر جا ری نچلے درجے کی سیلا بی صورتحال اب درمیا نے درجے کی سیلا بی صورتحال میں تبدیل ہو نا شروع ہو گئی ہے اور گڈو و سکھر بیراجوں کے مقام پر پا نی کی سطح بڑھنے کے بعد اب پا نی سکھر اور گڈو کے کچے کے علا قوں میں داخل ہو گیا ہے اور کچے کے کئی دیہا ت زیر آب آگئے ہیں اور بڑی تعداد میں لو گ پا نی میں پھنس کر رہ گئے ہیں اس سا ری صورتحال کے با وجود سکھر اور کشمور و گھو ٹکی اضلا ع کی انتظا میہ نے کسی قسم کا کو ئی نو ٹس تک نہیں لیا ہے اور خا موش تما شائی بن گئی ہیں کسی قسم کے ریسیکو کے انتظا ما ت نہیں کیے گئے ہیں گڈو بیراج پر پا نی کی آمد دولاکھ ستھتر ہزار ایک سو تیس کیو سک اور اخراج دولاکھ ترالیس ہزار چھ سو تیرہ کیو سک ریکا رڈ کیا گیا ہے جبکہ سکھر بیراج پر پا نی کی آمد ایک لا کھ ستھتر ہزار چو سو چون کیو سک اور اخراج ایک الکھ اکیس ہزار ایک سو چون کیو سک ریکا رڈ کیا گیا ہے جبکہ کو ٹری بیراج کے مقام پر پا نی کی آمد اضا فے کے ساتھ پچاس ہزار پا نچ سو اٹھا ون کیو سک اور اخراج نو ہزار آٹھ سو تریسٹھ کیو سک ریکا رڈ ہوا ہے محکمہ آبپا شی کے حکام کے مطابق آئندہ چو بیس سے اڑتا لیس گھنٹوں میں دریا ئے سندھ میں پا نی کی سطح میں مزید کئی ہزار کیو سک کا اضا فہ ہو گا اور گدو کے مقام پر درمیا نے درجے اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کی سیلا بی صورتحال ہو گی اورکچے کے مزید سیکڑوں دیہات کے زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہو جا ئے گا

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں