سکھرڈویژن میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ڈویژنل انتظامیہ، محکمہ آبپاشی اور دیگر متعلقہ محکموں نے تیاری مکمل کرلی

کمشنر سکھر ڈویژن

بدھ 22 جولائی 2015 16:08

سکھر ۔22جولائی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ سکھرڈویژن میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ڈویژنل انتظامیہ، محکمہ آبپاشی اور دیگر متعلقہ محکموں نے تیاری مکمل کرلی ، حساس جگہوں ماچکو، قادر پور لوپ بند اور الرا جاگیر بند پر سخت نگرانی کی جارہی ہے جبکہ ضروری خدمت پر مامور اداروں کے ملازمین اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کرکے ان کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

پنو عاقل چھاؤنی سے لیفٹیننٹ کرنل نورالاسلام کے ہمراہ گزشتہ روز سکھر بیراج پر ممکنہ سیلاب کے صورتحال اور اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر سکھر نے مذید کہا کہ سکھر ڈویژن کے تین اضلاع خیرپور ، سکھراور گھوٹکی کے کچے میں رہنے والے افراد کی تعداد6 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اگر سیلابی پانی آیا تو اس کو روکا نہیں جاسکتا اس کے باوجود ہائی فلڈ کی تیاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں موجود رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے حوالے سے خبردار کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کو بند کے قریب ہی قائم کیمپوں میں رہائش فراہم کی جائے گی اور کسی بھی اسکول میں ریلیف کیمپ نہیں لگے گا بندوں پر فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جہاں آنے والے متاثرین کا مفت علاج معالجہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گھوٹکی اور دیگر علاقوں میں یہ افواہ گشت کرتی ہے کہ دریا نے اپنا رخ تبدیل کردیا ہے لیکن عوام ایسی من گھڑت افواہوں پر توجہ نہ دیں کچے کے علاقوں میں بسنے والوں کو پاک آرمی، رینجرزاور پولیس کی مدد منتقل کرنے لیے بھرپور اقدامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور پاک آرمی کے جوان کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں