خیرپور میں کھجور فیسٹیول 8,9 اگست2015کو منعقد کیا جائیگا، افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کریں گے

بدھ 22 جولائی 2015 16:09

سکھر 22جولائی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) خیرپور میں کھجور فیسٹیول 8 اور 9 اگست2015کو منعقد کیا جائے گا جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کریں گے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے کہا ہے کہ خیرپور کے تمام تعلقوں میں کھجور کی پیداوار میں اضافے اور اہمیت و افادیت کے حوالے سے سیمینار منعقد کیے جائیں گے اور کھجور فیسٹیول کو بھرپور نمونے سے منانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے کھجور فیسٹیول میں بین الاقوامی ماہرین، آبادگار ، زرعی ماہر اور دیگر متعلقہ افراد کو بلایا جائے گا جس کے لیے ورلڈ بنک سے بھی رابطہ کیا جائیگا جبکہ کوٹ ڈیجی، کنگری اور خیرپور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے ڈیٹ پام ریسرچ انسٹیٹیوٹ ، ایگریکلچر کالج خیرپور اور انتظامیہ کی جانب سے کھجور کی پیداوارمیں اضافے اور بین الاقوامی مارکیٹ تک خیرپور کی کھجور کو پہنچانے کے سلسلے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی اور سیمینار منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیمپ آفس خیرپور میں کھجور فیسٹیول کے بارے میں منعقد جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کھجور فیسٹیول کے لیے خاص ہدایات دیں ہیں ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے لائف اسٹاک، سوشل ویلفیئر ،ایگریکلچر ، شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے ڈیٹ پام ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنرز،،ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کھجور فیسٹیول خیرپور کے لیے بڑا اعزا ز ہے جس کے لیے خیرپور ضلع میں کھجور کی پیداوار میں اضافے اور آبادگاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حفیظ اللہ شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ فیسٹیول میں 170 اسٹال مختلف بنک، این جی اوو، ہینڈی کرافٹ اور دیگراسٹال لگائے جائیں گے اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں