جوڈیشنل کمیشن کا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے،امام الدین کھوسو

جمعہ 24 جولائی 2015 20:04

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء ) مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر امام الدین کھوسو نے کہا ہے کہ جوڈیشنل کمیشن کا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے دھرنے والوں کو منہ کی کھائی نہیں پڑی ہے عمران خان دھرنوں کی سیاست ترک کرکے حکومت کا ساتھ دیکر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں نواز شریف اور انکی ٹیم ملک کو ترقی کی راہ پر لانا چاہتی ہے رپورٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ سال 2013کے عام انتخابات کے حوالے سے عمران خان کے دھاندلی کے الزام بے بنیاد تھے رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ن لیگ کی حکومت پوری قوم کے سامنے سرخرو ہوگئی ہے 26جولائی کو ضلع بھر میں ن لیگ کے کارکن مٹھائیاں تقسیم اور نماز شکرانہ ادا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی میں محمد علی قاضی کی رہائش گاہ پر یوم تشکر کے سلسلے میں جمع ہونے والے کارکنوں اور عہدیدارن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع جنرل سکیرٹری چوہدری جاوید اقبال , سینئر نائب صدر اعظم خان , ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و ترجمان خورشید احمد میرانی , عنایت اللہ آرائیں ,ایڈوکیٹ ممتاز ربانی ,یاسین کھوسو , آغا جاوید اقبال دیگر بھی موجود تھے امام الدین کھوسو نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی کے نام پردھرنے دیکر ملک کی معشیت کو نقصان پہنچایا ہے عمران خان روپوٹ کے بعد دھرنوں کی سیاست کو ختم کرکے کے پی کے پر توجہ دیں تاکہ وہاں کے عوام کے مسائل حل ہو سکیں ن لیگ کی حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تنظیم سازی کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے جلد دیگر ونگ کی باڈیز کا اعلان بھی کردیا جائے گا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں