اسوہ حسنہﷺ پوری دنیا کے لئے بہترین نمونہ ہے، ڈاکٹر سعید احمد اعوان

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 جولائی 2015 13:11

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء ) جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے ترجمان ڈاکٹر سعید احمد اعوان نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کا اسوہ حسنہ پوری دنیا کے لئے بہترین نمونہ ہے آپ ﷺ نے انسانیت کو ایک مکمل ضابطہ حیات دیا آپ ﷺ نے دنیا کے لوگوں کے اخلاق و کردار کی اصلاح اس طرح کی کہ دنیا کی بہترین یونیورسٹی اور بڑے سے بڑا ادارہ بغیر ان کے اصولوں و قواعد کے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا اگر آج ہم عہد کریں کہ ہم حضور ﷺ کی حیات طبیہ کو سامنے رکھ کر اخلاقیات کو اپنی زندگی کا اصول بنالیں تو ہمیں یقین ہے کہ اقوا م عالم کی قیادت مل سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر زیراہتمام ہفتہ وار پروگرام ذکر و نعت و مراقبہ سے فقیر آصف طاہری کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضرورت امر کی ہے حضور ﷺ کی سیرت طیبہ کے روشن اصولوں سے آج کی نئی نسل کے نونہالوں کو روشناس کرایا جائے اس موقع پر منور علی کھوسو , راناعامر طاہری , منظور احمد طاہری , عاجز علی گوہر صبغت اللہ طاہری نے نعتوں کے نذرانے پیش کئے اور تلاوت کلام پاک اقبال حسین طاہری نے کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں