سندھ حکومت نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا ، آصف جیلانی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 جولائی 2015 13:12

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خیرپور کے صدر پیر سید آصف علی شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے، ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچانے کے بعد سندھ کا رخ کرلیا ہے کچے کے سینکڑوں گاؤں زیر آب ہیں سندھ حکومت کے وزراء بچاؤ بندوں کے دورے کرکے حفاظتی انتظامات کے بلند و بانگ دعوئے کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ریلیف فراہم کرنے کے دعوے صرف بیانات تک محدود ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سندھ حکومت سال دو ہزار دس کی طرح کسی بڑے نقصانات کا انتظار کررہی ہے جب مالی اور جانی نقصان ہوگا تب سندھ حکومت نیند سے جاگے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر امام الدین کھوسو کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پریس سیکریٹری خورشید میرانی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ پیر آصف علی شاہ نے کہاکہ پنجاب حکومت اور وزیر اعظم کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ضلع خیرپور میں (ن) لیگ کی تنظیم سازی جاری ہے ضلع سمیت 6 تحصیلوں کا تنظیمی عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ ضلعی کوآرڈینیٹر لیڈیز ونگ آمنہ ملاح کی قیادت میں سٹی خیرپور سمیت تحصیلوں کی باڈیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں