بحریہ ٹاؤن اور دوسرے اداروں کو زرعی زمین دینے کیخلاف مظاہرہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 جولائی 2015 13:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء)جئے سندھ محاز ضلع سکھر کے کارکنان کی بڑی تعداد نے سندھ کی زرعی زمین بحریہ ٹاؤن سمیت دیگر سرکاری اداروں کو دیئے جانے والے عمل کے خلاف ضلعی رہنما منیر گوپانگ کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااور سندھ حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت سندھ کی عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے سندھ مدنی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود تباہ حالی کا شکار ہے نااہل حکمرانوں کی کرپشن نے سندھ کا بیڑا غرق کر دیا ہے اب کرپشن میں ملوث حکمران اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سندھ کے غریب ہاریوں کو ملنے والی زرعی زمینوں کو تحفتاً دینے میں مصروف ہے جو سندھ کے غریب ہاریوں کیساتھ سراسر زیادتی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی سندھ کے سپوت سندھ کیساتھ ہونی والی دشمن پالیسی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائینگے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں