ٹنڈو الہ یار کے قریب ٹریفک حادثہ ،6 افراد زخمی

جمعرات 21 دسمبر 2006 13:47

ٹنڈو الہ یار(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21دسمبر2006 ) ٹنڈو الہ یار کے قریب ٹریفک حادثہ ،6 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق جھڈو کے رہائشی محمد اسلم کار نمبر N-1134 میں جب ٹنڈوالہ یار بائی پاس پر پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث اسے پہلے ایک ایک سائیکل پر سوار نعیم بلوچ، وسیم بلوچ اور مسمات نسیم لغاری کو ٹکر ماری۔

(جاری ہے)

بعدازاں سامنے سے آنے والی کار نمبر ANG635 سے جاٹکرائی جس مین سوار کنری کے رہائشی شاہنواز ولد ذوالفقار آرائیں، مسمات کلثوم، مسمات سائرہ زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال بعدازاں حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں