پاکستان میں امن چاہتے ہیں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، سکندر شاہ

بدھ 2 جولائی 2014 19:51

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اس کا غلط استعمال ہوا تو اس کا نقصان جمہوریت کو ہوگا حکومت اس قانون کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اپنی آنکھیں کھلی رکھے حکومت نے آنکھیں بند کی تو لاقانونیت اور ناانصافی کی وجہ سے ملک خونی انقلاب کی طرف بڑھے گا ن لیگ حکومت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں اہلسنت والجماعت کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گی پاکستان میں ہر قیمت پر امن چاہتے ہیں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے پاک فوج ہر ہر پاکستانی کی ہے پاک فوج کو متنازعہ بنانے کی کوشش ملکی مفاد میں نہیں ہیں شمالی وزیرستان میں آپریشن جلدمکمل کر کے آئی ڈی پیز کو جلد ان کے گھروں میں منتقل کیا جائے آئی ڈی پیز کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے رمضان المبارک میں رمضان آرڈیننس پرعمل نہیں ہورہا ہے جس سے اس مقدس مہینے کی حرمت پامال ہورہی ہے مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ سینٹرل جیل سکھر میں اسیران ناموس صحابہ  پر انسانیت سوز تشدد ہو رہا ہے یہ غیر قانونی اور مجرمانہ عمل ہے اسیران ناموس صحابہ بے گناہ ہیں ان کی قید وبند کے پیچھے ایک مخصوص ٹولے کی سازشیں کار فرما ہیں اہلسنت قیدیوں کو تراویح اور سحر و افطار کی اجازت نہ دیناغیر اسلامی فعل ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ملک بھر کی جیلوں میں تراویح اور سحر وافطار کے خصوصی انتظامات کئے جائیں ورنہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج پر مجبور ہوں گے انسانی حقوق کے علمبردار میدان میں آئیں پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق سلب کئے جارہے ہیں بین الاقوامی قانون کے مطابق قیدیوں کو مذہبی رسومات کی مکمل اجازت ہے سندھ کی جیلوں میں بہیمانہ تشدد کا اعلیٰ حکام نوٹس لیں بے گناہ اہلسنت کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے اس موقع پر مولانا عبدالرحمٰن چاند ،کلیم اللہ قائم خانی ، حاجی کریم بخش بلوچ ، حاجی ذیشان قائم خانی،مفتی عارف نقشبندی ، مولانا کاشف حنفی ،مولانا عمیر انور ،مفتی کریم اللہ انقلابی ،مولانا عمران فتح ، مولانا اصغر تھیبواور علامہ علی محمد کمبوہ و دیگربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں