سینہ زوری اور طاقت کے بل بوتے پر حکمرانی کے دور گزر گئے، سکندر شاہ

جمعہ 4 جولائی 2014 16:58

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان بل بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ذاتی بغض و عناد نہیں عوامی مفاد میں بل کی مخالفت کی ہے اس بل کی منظوری سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھے گا سینہ زوری اور طاقت کے بل بوتے پر حکمرانی کے دور گزر گئے یہ اکیسویں صدی ہے اس میں آئین اور قانون کی بالا دستی عوامی حقوق کو سامنے رکھ کر قائم کی جاسکتی ہے موجودہ حکومت کو ابھی طاقت کا نشہ ہے جب یہ نشہ اترے گا تو حکومت کو خود احساس ہو جائے گا کہ حکومت نے کتنی بڑی غلطی کی ہے حکمران طبقہ ہوش کے ناخن لے ہم سے بڑھ کر کوئی محب وطن نہیں لاشیں اٹھا کر بھی ہمیشہ ملک میں امن کا درس دیا ہے کینیڈین شہری کا پرفریب انقلابی نعرہ عوام کو گمراہ کرنے کی سازش ہے قوم کینیڈین شہری کو مسترد کر چکی میڈیا بھی کینیڈین شہری کو انقلابی بنا کر پیش کرنے سے باز رہے ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں لیکن آئین اور قانون سے متصادم کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام ذہنی مریض بن رہے ہیں ملک بھر بالخصوص اندرون سندھ مہنگائی کو روکنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جارہے منافع خور مافیا عوام کی کھال اتار رہے ہیں موجودہ پالیسیوں میں امیر امیر سے امیر تر اور غریب فاقہ کشی اور خود کشی پر مجبور ہو رہے ہیں غریب عوام کی حالت زار پر رحم نہ کیا گیا تو عوام کا جمہوریت پر سے اعتمادا ٹھ جائے گا اس موقع پرحاجی کریم بخش بلوچ ، حاجی ذیشان قائم خانی،ڈاکٹر طاہرحسین ، مولانا اصغر تھیبو ،مولانا کاشف حنفی ،مولانا عمیر انور ،مفتی کریم اللہ انقلابی ،مولانا عمران فتح ،مولانا عبدالرحمٰن چاند ،کلیم اللہ قائم خانی ، ڈاکٹر محمد اقبال و دیگربھی موجود تھے۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں