ٹنڈوالہ یار، چوری ڈکیتی و رہزنی کی واردتوں میں اضافہ،ایک ہفتہ میں 8سے زائد موٹرسائیکل چھین لی گئیں

پیر 7 جولائی 2014 18:41

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء )ضلع ٹنڈوالہ یاراور اس کے گرد و نواح میں چوری ڈکیتی و رہزانی کی واردتوں میں اضافہ ایک ہفتہ کے دوران ضلع بھر سے 8سے زائد موٹرسائیکل چوری اور چھین لی گئی جبکہ اس کے علاوہ مختلف مارکیٹوں میں واقع دوکانداروں کو دن دھاڑے لوٹ لیا گیا جبکہ بائی پاس کے مقام پر بھی گاڑیوں میں روزانہ لوٹ مار کے واقعات جاری پولیس حدبندی میں الجھ کر رہے گی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار اور اس کے گرد ونواح پیارولوند ،نصر پور روڈ،چمبڑ روڈ،بکیراشریف ،چمبڑ،و دیگر علاقوں میں رمضان المبارک میں پولیس خاموش اور جرائم پیشہ افراد آزاد ایک ہفتہ کے دوران مختلف علاقوں سے شہری 8سے زائد موٹڑ سائیکلوں سے محروم ،اس کے علاواہ مختلف مقامات پر کئی دوکاندرواں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا ایک اور واقع پیارولوند تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی نیت سے کھڑے مسلح افراد نے شاہ بیگ لوند میں ڈکیتی کی نیت سے کھڑے تین نامعلوم مسلح افراد نے وہاں سے گزرنے والے موٹرسائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر ان پر فائرنگ کر دی جسکے نیتجے میں موٹرسائیکل سوار مقامی صحافی خالد لوند،شبیر لوند،اور عاشق لوندگولیاں لگنے سے ذخمی ہو گے فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ مکین موقع پر پہنچ گے جنہیں دیکھ کر مسلح افراد موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گے جبکہ ذخمیوں کو سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار روانہ کر دیا گیا جبکہ ایک اور واقع میں نامعلوم مسلح افراد نے اسلحی کے زور پر جمال راجپوت کو روک کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی موٹر سائیکل موبائل فون اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گے واضح رہے کہ رمضان کے بابرکت مہنے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ کے باعث شہری اور تاجر برداری سخت پریشان ہیں انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ عوام سکھ کاسانس لے سکے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں