قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر 18جولائی بروز جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا‘سکندرشاہ
منگل 15 جولائی 2014 14:44
ٹنڈو الہیار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے مظالم کی انتہا کر دی نہتے بے گناہ شہریوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری کی وجہ سے بچے اور عورتیں بھی شہید ہورہی ہیں دنیا بھر میں انسانی حقوق کے علمبردار اس ظلم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں میں بے چینی اور اضطراب پھیل رہا ہے مسلمانوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرایا جائے قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر 18جولائی بروز جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا ٹنڈوالہیار میں 3;30بجے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ 14مئی 1948کو اسرائیل کے ناجائز وجود میں آنے سے قبل دنیا محفوظ تھی جب سے ناجائز اسرائیل وجود میں آیا دنیا میں بد امنی اورانتشار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اسرائیل کا وجود دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے قائد اعظم نے اسرائیل کو ناجائز بچہ کہا تھا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو آج بھی ناجائز بچے کے باپ ہیں عالمی طاقتیں اور پاکستان کی سیاسی جماعتیں خاموش کیوں ہیں غزہ میں مسلمانوں کا قتل انسانیت کا قتل ہے اسرائیلی بمباری میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شہید ہو رہے ہیں غزہ کے مسلئے کو انسانیت کی بنیاد پر دیکھا جائے انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عائشہ صدیقہ حضور اکرم ﷺ کی زوجہ اور سیدنا ابوبکرصدیق کی صاحبزادی تھیںآ ج 17رمضان المبارک کو ان کا یوم وفات ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا حضرت عائشہ صدیقہ نے خواتین میں سب سے زیادہ روایات امت تک پہنچائیں بڑے بڑے صحابہ کرام ماں عائشہ صدیقہ سے بڑے بڑے علمی مسائل معلوم کیا کرتے تھے منافقین نے حضرت مریم پر الزام لگایا تو اللہ رب العزت نے بچے سے گواہی دلا کر حضرت مریم پر لگنے والے الزام کی تردید کی لیکن جب ماں عائشہ صدیقہ پر منافقین نے بہتان لگایا تو اللہ رب العزت نے قرآن کریم میں سورة النور اتار کر حضرت عائشہ صدیقہ پر لگنے والے الزام کی خود صفائی پیش کی اور فرمایا کہ عائشہ پر لگنے والا بہتان بہتان عظیم ہے حضور اکرم ﷺ نے اپنا آخری وقت حضرت عائشہ صدیقہ کے گھر پر گزارا آج بھی روضہ رسول ﷺ ماں عائشہ کا گھر ہے اس موقع پر مفتی کریم اللہ انقلابی،مولانا اصغرتھیبو، مولانا عمران فتح ،مولانا کاشف حنفی ،مولانا عمیر انورودیگر بھی موجود تھے ۔
متعلقہ عنوان :
ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹنڈوالہ یار،مچھر مار اسپرے نا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ
میرے بیٹے کو فوری بازیاب کرایا جائے ، منصور کالونی کے رہائشی کی فریاد
بے گناہ لوگوں پر پولیس ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، دلدار سولنگی
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی بھی عروج پر، فروٹ کی نرخ آسمان پر پہنچ گئے
رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بھی بوتل سے باہر آگیا
چمبڑ پولیس نے ہمارے گوٹھ کے 25 بے گناہ لوگوں پر جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے،دلدار سولنگی
گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول دھیگانو بوزدار میں ماحولیاتی آ گاہی پروگرام کا انعقاد
صاف ستھرا ماحول ہی آ نے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، نبیلہ عمر
ٹنڈو الہیار،انتظامیہ حکومتی صفوں میں شامل زخیرہ اندوزوں /منافع خوروں کے سامنے بے بس ہوگئی
ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار روینیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین سے ناروا سلوک کررہے ہیں ،محمد خان جروار
انتظامیہ ترجیح بنیاد پر اشیاء خوردونوش کے نرخ مقرر کرے، وقار حمید میمن
روینیو ڈیپارٹمنٹ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کی جائے، محمد خان جروار
ٹنڈو الہ یار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا